تازہ ترین
خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع میں زلزلہ

خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع میں زلزلہ

پشاور: (24 اپریل 2018) خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگ گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 اور زمین میں گہرائی 200 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

نوشکی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top