تازہ ترین
خیبرپختونخواہ حکومت کا نئی صحت پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخواہ حکومت کا نئی صحت پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:(05 اکتوبر 2018) خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے کے عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے نئی صحت پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق پالیسی اقوام متحدہ کے اداروں کےتعاون سے اگلے مہینے تک تیار کی جائے گی۔

ادھر صوبائی حکومت نے صحت سہولت پروگرام کو سات قبائلی اضلاع تک توسیع دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت صوبے میں صحت سہولت کارڈ پروگرام کے تحت ایک کروڑ 45 لاکھ زائد افراد مفت طبی سہولتوں سے مستفید ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا میں ہر آٹھواں شخص بزرگ ہے، رپورٹ

کے پی میں15 اکتوبر سے انسداد خسرہ مہم کا آغاز ہوگا

Comments are closed.

Scroll To Top