تازہ ترین
خون کے عطیے کا عالمی دن

خون کے عطیے کا عالمی دن

ویب ڈیسک:(14 جون 2018) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خون کےعطیہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد خون کے عطیات کی اہمیت، مسائل اور زندگی بچانے کے لیے اس کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔

پاکستان اور دنیا بھر میں آج خون کے عطیےکا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ہر سال پاکستان میں سینکڑوں مریض بروقت خون فراہم نہ ہونے کے سبب دم توڑ جاتے ہیں۔ آج کے دن کے موقع پر ہیلتھ آرگنائیزیشن کی جانب سے پوری دنیا خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو آگاہی دی جاتی ہے کہ رضاکارانہ طور پر باقاعدگی سے خون عطیہ کرنا کس طرح لاکھوں زندگیوں کو بچا سکتا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 73ممالک مفت خون کی فراہمی کی سہولت سے محروم ہیں. ساٹھ ممالک ایسے ہیں جہاں خون کی ملکی ضرورت رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دینے والوں سے پوری کی جارہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

اندازے کے مطابق پاکستان میں ہرسال بتیس لاکھ خون کی بوتلوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن آگاہی نہ ہونے کے سبب صرف اٹھارہ لاکھ خون کی بوتلیں ہی فراہم ہو پاتی ہیں۔

خون کے عطیات سے ہرسال لاکھوں انسانوں کو نئی زندگیاں ملتی ہیں۔ بعض خطرناک امراض میں مبتلا مریضوں اور پیچیدہ سرجری میں خون کے عطیات کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اگر مریض کو بروقت خون نہ مل پائے تو موت واقع ہو سکتی ہے ۔ایسے حالات میں کسی انسان کو خون کا عطیہ دینا اسے نئی زندگی دینے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیے

برین ٹیومر سے بچاؤ کا عالمی دن

بلند فشار خون سے بچاؤ کا عالمی دن

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top