تازہ ترین
خون عطیہ کرنے والوں کےلیےفیس بک کانیا فیچر متعارف

خون عطیہ کرنے والوں کےلیےفیس بک کانیا فیچر متعارف

ویب ڈیسک(3مارچ، 2018) سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ فیس بک، پاکستان میں صارفین کی مدد کےلیے خون عطیہ کرنے والوں کافیچر متعارف کروارہاہے۔

اس فیچر سے خون عطیہ کرنے والے اور جنھیں خون درکارہیں خواہ وہ ذاتی حیثیت میں ہوں یا کسی آرگنائزییشن کی حیثیت میں ایک دوسرے سے  رابطہ کرسکیں گے۔

دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی شفاف خون کی کمی پائی جاتی ہے اورجن لوگوں کو خون کی ضرورت ہوتی ہے انھیں مطلوبہ خون کی تلاش کے لیے بہت زیادہ پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ بلڈ بینکوں سے خون لینے کےبعد انھیں متبادل خون  بینکوں کو فراہم کرنا پڑتاہے جس کے لیے خون کی ضرورت کا شکار لوگوں کوشدید اذیت کا سامنا کرناپڑتاہے۔

 

اسی خون کی تلاش میں لوگ فیس بک کو بھی استعمال کرتے ہیں، صرف ایک ماہ میں ہزاروں کی تعداد میں خون کی تلاش میں فیس بک پوسٹیں سامنے آتی ہیں جبکہ خون عطیہ کرنے والے گروپوں میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔

لوگوں کی اس ضرورت کو مدںظررکھ کر فیس بک نے صارفین کی مدد کرنے کےلیے خون عطیہ کرنے والوں اور اس کے ضرورت مندوں کو ایک دوسرے سے جوڑناکا قدم اٹھایاہے۔اس فیچر کی تیاری کےلیے فیس بک نے غیرمنافع بخش تنظیموں، صحت کے شعبے سے وابستہ ماہرین، خون عطیہ کرنے والوں اور ماضی میں فیس بک پر خون کی تلاش میں سرگرداں افراد سے صلاح مشورے کے بعد یہ فیچر بنایاہے تاکہ یہ فیچر مؤثر ثابت ہوسکے۔

اس سےقبل اسی طرح کافیچر بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی شروع کیاگیا جہاں 7ملین لوگ اس فیچر سے جڑ گئے ہیں۔

صارفینfacebook.com/donatebloodپر جاکر اس فیچر پر سائن اپ کرسکتے ہیں اور خون عطیہ کرنے والوں کا حصہ بن کر اپنے معاشرہ کاہمدرد فرد بن سکتے ہیں۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top