تازہ ترین
خوف اور دہشت سے بھرپور فلم دی میگ آج سے سینما گھروں کی زینت بنے گی

خوف اور دہشت سے بھرپور فلم دی میگ آج سے سینما گھروں کی زینت بنے گی

ویب ڈیسک:(10 اگست 2018) خوف اور دہشت کی علامت تصور کی جانے والے دیوہیکل شار ک کی دہشت پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم دی میگ آج سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہدایتکار جون ٹرٹل ٹوب کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی گہرے سمندر میں ریسکیو پروگرام کا حصہ ایک اسے جانباز کے گِرد گھوم رہی ہے جو ستر فٹ کی دیوہیکل شارک کا سامنا کرتا ہے اور اس حملے میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔خوفناک شارک کا نشانہ بننے سے بچنے والا یہ ریسکیو اہلکار گہرے سمندر میں جانے سے خوف کا شکار ہو جاتا ہے جسے گہرے سمندر میں پھنسی ننھی آبدوز میں موجود افراد کو بچانے کا نیا مشن مشکل میں ڈال دیتا ہے ۔

کولن وِلسن اوربیلے ایوری کی مشترکہ پرودکشن میں بننے والی یہ فلم امریکی ناول نگار اسٹیوایلٹن کے ناول سے ماخوذ ہے۔ جس کی کاسٹ میں نامور ہالی وڈ اداکار جیسن اسٹیتھم مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں.فلم کی دیگر کاسٹ میں روبی روز،ریئن وِلسن ،رابرٹ ٹیلر،کلف کرٹس،بِنگ بِنگ لِی، پیج کینیڈی سمیت دیگر کئی فنکار اہم کردروں میں دکھائی دینگے۔

فلم آج سے وارنر بروس پکچرز کے بینر تلے نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیے

ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم “سمر آف 84” کا فائنل ٹریلر جاری

ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم اسمال فٹ کا ایک اور ٹریلر جاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top