تازہ ترین
خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ میں شامل کردیئے گئے

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ میں شامل کردیئے گئے

اسلام آباد: (12 اکتوبر 2018) پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق اور قیصر بٹ کے نام بلیک لسٹ میں شامل کر لیے گئے۔

نیب لاہور کی درخواست پر پاسپورٹ آفس نے خواجہ سعد رفیق، ان کے بھائی سلمان رفیق اور قیصر بٹ کے نام بلیک لسٹ میں شامل کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق اور قیصر بٹ کو بلیک لسٹ کی بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ جب تک بلیک لسٹ میں نام رہے گا، تینوں پاسپورٹ کی سہولت سے محروم رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے سے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

خواجہ سعد رفیق نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top