تازہ ترین
خواجہ سرا نے مس یونیورس اسپین 2018 کا ٹائٹل جیت لیا

خواجہ سرا نے مس یونیورس اسپین 2018 کا ٹائٹل جیت لیا

ویب ڈیسک:(06 جولائی 2018) اسپین میں خواجہ سرا نے مس یونیورس اسپین 2018 کا مقابلہ حسن جیت لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر مالقہ میں چھٹے سالانہ مقابلہِ حسن کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی 23 حسیناﺅں نے حصہ لیا۔مختلف راﺅنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راﺅنڈ کیلئے 8 حسیناﺅں کا انتخاب کیا گیا، جبکہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 26سالہ اینجلا پونس نامی خواجہ سرا نے مس یونیورس اسپین 2018 کا ٹائٹل حاصل کرلیا ہے۔قابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی، جب کہ ٹیلی وژن پر بھی لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔

 

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب کسی خواجہ سرا نے مس یونیورس اسپین کا ٹائٹل حاصل کیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top