تازہ ترین
خان پور:6 سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

خان پور:6 سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

خان پور: (13 فروری 2018) خان پور کے نواحی علاقے میں زمیندار کی مبینہ غفلت سے بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق خان پورکی نواحی موضع گھنیر بستی میں چھ سالہ محمد شان کھیتوں میں کھیل رہا تھا کہ زمیندار نے فصل کو آگ لگا دی۔ آگ کے باعث بچہ جھلس کر زخمی ہوگیا۔

بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر بچہ جانبر نہ ہوسکا اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا ۔ بچے کے ورثاء اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

:یہ بھی پڑھیے

لاہور: ڈولفن فورس کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی

حافظ آباد : کم عمر بچیوں سے وائٹ سیل،بون میرو نکالے جانے کا انکشاف

 

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top