تازہ ترین
خانیوال: بااثر وڈیرے کا غریب نوجوان پر وحشیانہ تشدد

خانیوال: بااثر وڈیرے کا غریب نوجوان پر وحشیانہ تشدد

خانیوال: (10 ستمبر 2017) بااثر وڈیرے نے موبائل چوری کا الزام لگاکر غریب نوجوان کو زنجیروں سے باندھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تحصیل کبیروالا میں زمیندار مظہر حسین نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر غریب نوجوان علی شیر پر موبائل چوری کا الزام لگایا اور اسے ڈیرے پر لے جا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

نوجوان کو زنجیروں کے ساتھ باندھ کر کنویں میں لٹکا دیا گیا۔ ایک گھنٹہ کنویں میں لٹکنے کی وجہ سے نوجوان کی حالت غیر ہوگئی۔ بعد ازاں ملزمان نے اسے سڑک کنارے پھینک دیا۔

آر پی او ملتان کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ظالم ٹیچر نے تشدد کرکےننھے طالبعلم کا ہاتھ توڑدیا

پنڈی بھٹیاں: پولیس اہلکار کا دکاندار پر وحشیانہ تشدد

 

Comments are closed.

Scroll To Top