تازہ ترین
خانپور مہر: شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کو قتل کردیا

خانپور مہر: شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کو قتل کردیا

خانپور مہر: (18 فروری 2018) ایک اور حوا کی بیٹی جنونیت کی بھینٹ چڑھ گئی۔ بااثر ملزم نے شادی سے انکار پر ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

خانپور مہر میں بااثرملزم علی نواز مہر نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کے گھر پر دھاوا بولا اور لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔ اہلخانہ نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ ملزم علی نواز مہر مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ لڑکی نے انکار کیا جس پر ملزم نے اسے اغواء کرکے زبردستی شادی کرنے کی کوشش کی تھی۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس بااثر ملزمان کے سامنے بے بس ہے اور کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: پولیس کارروائی ، قتل کا ملزم گرفتار

کراچی : غیرت کے نام پر ایک شخص قتل ، خاتون زخمی

 

Comments are closed.

Scroll To Top