تازہ ترین
خاتون کا دل بیگ میں دھڑکتا ہے

خاتون کا دل بیگ میں دھڑکتا ہے

ویب ڈیسک:(2 جنوری2018) ہرانسان کا دل اس کے سینے میں ہوتا ہے۔لیکن برطانیہ میں ایک خاتون سلوا حسین کا دل ایک بیگ میں ہےوہ یہ بیگ ہر وقت اٹھائے رکھتی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق برطانوی شہر کلے ہال کی رہائشی انتالیس سال کی خاتون سلویٰ حسین کو چھ ماہ پہلے دل کا دورہ پڑا تھا۔ وہ اس وقت گھر میں اکیلی تھی۔اس نے ہمت کی اور خود ہی گاڑی میں بیٹھ کر محض دوسو میٹر کی دوری پر اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئی۔وہاں سے اسے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں چار دن تک اس کا علاج جاری رہا۔ لیکن دل کے ناکارہ ہونے پر اسے وہاں سے ہیئر فیلڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ہیئر فیلڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کا ایک انتہائی نایاب آپریشن کیا۔اور اس کے سینے میں پاور پلاسٹک چیمبرزلگا دیئے۔چیمبرزسے دو پائپ باہر نکلتے ہیں۔ اور باہر موجود ایک پمپ سے منسلک ہوتے ہیں۔ یہ پمپ بیٹریوں کے ذریعے چلنے والی ایک برقی موٹر سے چلتا ہے۔ اور ان چیمبرز کو ہوا فراہم کرتا ہے۔اس ہوا کے ذریعے چیمبرز دل کی طرح کام کرتے اور پورے جسم کو خون فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے چیمبر خاتون کے سینے کے اندر جبکہ پمپ، برقی موٹر اور بیٹریاں باہر ہیں۔ یہ تینوں چیزیں سلویٰ ایک بیگ میں ڈالے اپنے ساتھ اٹھائے رکھتی ہے۔ان تمام چیزوں کا وزن لگ بھگ 7کلوگرام ہے۔

:یہ بھی پڑھئیے

چین میں خشکی اور پانی پراترنے والے دنیا کے سب سے بڑے طیارے کا کامیاب تجربہ

ہواوے کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ والا اسمارٹ فون متعارف

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top