تازہ ترین
خاتون اول بشریٰ بی بی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئیں

خاتون اول بشریٰ بی بی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئیں

اسلام آباد: (12 دسمبر 2018) خاتون اول بشریٰ بی بی 2018ء کے دوران پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے شادی کے بعد بشریٰ بی بی اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی رہیں۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بشریٰ بی بی نے بحثیت خاتون اول اپنا پہلا انٹرویو دیا جس نے ان کی مقبولیت میں اضافہ کر دیا۔

معروف سرچ انجن گوگل نے 2018ء کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پہلی 10 شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست میں خاتون اول پاکستان بشریٰ بی بی کا نام سر فہرست ہے جو ان کی پاکستانی عوام میں مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر برطانوی شاہی خاندان کی بہو اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکلے، تیسرے نمبر پر پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع، چوتھے نمبر پر وزیراعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان اور پانچویں نمبر پر سلوسٹر سٹالون موجود ہیں۔

گوگل پاکستان پر سال 2018ء میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پہلی 10 شخصیات میں بالی وڈ اداکارہ و ماڈل سنی لیون، بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے اور عالمی شہرت یافتہ ماہر اقتصادیات عاطف میاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: خاتون اول بشریٰ بی بی کا فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ

اس صدی میں لیڈر خان صاحب اور ترک صدر اردوان ہیں، بشریٰ بی بی

 

Comments are closed.

Scroll To Top