تازہ ترین
حیدرآباد: ٹریفک حادثے میں دو بچوں اور دوعورتوں سمیت 6 افراد جاں بحق

حیدرآباد: ٹریفک حادثے میں دو بچوں اور دوعورتوں سمیت 6 افراد جاں بحق

حیدرآباد: (20 اپریل 2018) جامشورو میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

سپر ہائی وے لونی کوٹ بتیس میل کے قریب کراچی سے حیدرآباد آنے والی کار اوو رٹیکنگ کرتے ہوئے جیپ سے جا ٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے بعد موٹر وے پولیس ڈسٹرکٹ پولیس نے پہنچ کر فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا۔ فائر بریگیڈ نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا ۔ گاڑیوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے باعث کار میں سوار دو خواتین اور دو بچوں سمیت چھ افراد موقع پر ہی ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ پراڈو میں سوار تین افراد جلنے سے بری طرح زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ایس ایچ او لونی کوٹ اسلم عقلانی موقع پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 10 افراد زخمی

لاہور: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top