تازہ ترین
حیدرآباد میں ریل ٹریک کے قریب 2 دھماکے

حیدرآباد میں ریل ٹریک کے قریب 2 دھماکے

حیدرآباد:(26 مئی 2018) حیدرآباد میں ٹریلوے ٹریک کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں سحرش نگر کے قریب ریلوے ٹریک پر دو دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکوں سے ٹریک پر معمولی گڑھے پڑگئے ہیں۔دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کی چیکنگ کے بعد ریلوے ٹریک کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ جس کے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔

اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ کے مطابق دھماکوں کے باعث فریدایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس کوحیدر آباداسٹیشن پر ہی روک دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ

ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کلیئر کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

Comments are closed.

Scroll To Top