تازہ ترین
حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں، فواد چوہدری

حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں، فواد چوہدری

لاہور:(19 جنوری 2019) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے اچھے دن شروع ہوگئے۔ حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔ مسلم لیگ (ق) کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سیاست کریں۔ فوجی عدالتیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت بنائی گئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں مسائل آتے رہتے ہیں لیکن کوئی چھوڑ کرجانے والا نہیں ہے۔ مسلم لیگ( ق) اور تحریک انصاف ایک جماعت نہیں۔ مسلم لیگ (ق) کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سیاست کرے۔

انہوں نے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک ادارے ہیں ،مگر جھگڑا صرف کرپشن میں ریلیف دینے کا ہے ۔ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں کہ ان کی قیادت کو کرپشن کے مقدمات میں ریلیف دیا جائے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر سنگین الزامات ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی حیثیت سے انکار نہیں۔ یہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بنائی گئی تھیں۔ عمومی ادارے وہ کام نہیں کرسکے جس کیلئے آرمی کورٹس بنائیں، فوجی عدالتوں پر سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ جمہوریت جرائم پر پردہ ڈالنے کا نام نہیں ہے۔ یہ سال پاکستان میں ایکسپورٹ کا سال ہوگا۔ اس سال کو معاشی مضبوطی کے طور پر منائیں گے جبکہ سی پیک کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top