تازہ ترین
حکومت کا نان سیلری بجٹ میں 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

حکومت کا نان سیلری بجٹ میں 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد:(05 دسمبر 2018) وفاقی حکومت نے نان سیلری بجٹ (تنخواہ کے علاوہ اخراجات) میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے موجودہ معاشی بحران پر قابو پانے اور حکومتی بجٹ خسارے کو کنٹرول میں رکھنے کی پالیسی کے تحت نان سیلری بجٹ (تنخواہ کے علاوہ اخراجات ) میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت پُرامید ہے کہ اس اقدام سے تقریباً 10 بلین روپے کی بچت ہوگی تاہم حکومت نے یہ فیصلہ لیتے ہوئے معیشت کو درپیش اہم امور کو نظر انداز کردیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے نئی پوسٹوں پر بھرتیوں پر عائد پابندی بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ترقیاتی منصوبوں پر ضرورت کے مطابق بھرتیاں کی جاسکیں گی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق نان سیلری بجٹ میں کٹوتی کا اطلاق رواں سال دسمبر سے جون 2019 تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 299 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیا

Comments are closed.

Scroll To Top