تازہ ترین
حکومت کا آئندہ بجٹ مئی کے دوسرے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ

حکومت کا آئندہ بجٹ مئی کے دوسرے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (08 فروری 2018) حکومت نے آئندہ بجٹ 19-2018 پارلیمنٹ میں مئی کے دوسرے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹیکسیشن پر آئندہ فنانس بل 2018 کے لئے کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جارہی۔ مسلم لیگ ن کی قیادت میں 5 سالہ دور اس سال 3 جون کو ختم ہونے جارہا ہے۔

اس لیے حکومت کا ارادہ ہے کہ قومی اسمبلی سے مئی کے اختتام تک بجٹ کی منظوری لے لی جائے۔ کیونکہ سینیٹ سے اس پر حتمی سفارشات کے لئے 15 روز درکار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی اتحاد کاشامی حکومتی اتحادی افواج پر حملہ، 100سے زائد جنگجو ہلاک

مالدیپ:حکومت نے چیف جسٹس کو گرفتار کرلیا، ایمرجنسی ناٖفذ

Comments are closed.

Scroll To Top