تازہ ترین
حکومت کا آئی پی پیز اور پی ایس او کو55 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ، ذرائع

حکومت کا آئی پی پیز اور پی ایس او کو55 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد(20ستمبر، 2018)حکومت نے آئی پی پیز اور پی ایس او کو55 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ادائیگیوں کا فیصلہ نجی بجلی گھروں کی جانب سے بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث کیا گیاہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ ادائیگیاں وزارت خزانہ کی جانب سے24 ستمبرکوکی جائیں گی،34 ارب روپے وزارت توانائی کو جاری کئے جائیں گے۔حکومت 5ارب روپے پی ایس او کوپیر کوجاری کرے گی۔جبکہ 16 ارب روپے پاور ڈویژن کو 30 ستمبر کو جاری کئے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایاہے کہ حکومت نے مقامی بینکوں سے 55 ارب روپے قرض لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان ریلوے کا ٹکٹوں میں اضافے کا فیصلہ

پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن فراہمی روک دی

Comments are closed.

Scroll To Top