تازہ ترین
حکومت پنجاب اور پاک فضائیہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

حکومت پنجاب اور پاک فضائیہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

لاہور: (20 مئی 2018) حکومت پنجاب اور پاک فضائیہ کے درمیان فورٹ منرو تحصیل اسپتال کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت جنونی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل فروٹ منرو کے ہیڈ کواٹر اسپتال کے انتظامات پاکستان ایئر فورس کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں محکمہ صحت پنجاب اور پاکستان ایئر فورس کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ایئر چیف مجاہد انور خان سمیت محکمہ صحت پنجاب اور ائیر فورس کے افسران شریک ہوئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کورٹر اسپتال سمیت فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کیلئے ایک ارب کی رقم مختص کی گئی ہے۔ چاروں صوبوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی تعمیرو ترقی کیلئے کوشاں رہیں۔ائیر چیف مجاہد انور خان نے حکومت پنجاب کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فورٹ منرو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال خوش آئند اقدام ہے۔ پاکستان ائیرفورس تمام چیلنجز کے باوجود جنوبی پنجاب میں منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کی کوششوں سےملک پرچھائےاندھیرے چھٹ رہےہیں، شہباز شریف

قانون کی حکمرانی کو ہر کسی کو تسلیم کرنا چاہیے، شہباز شریف

 

Comments are closed.

Scroll To Top