تازہ ترین
حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: (14 ستمبر 2018) وفاقی حکومت نے محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرم کو چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جس کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے 20 اور 21 ستمبر بروز جمعرات اور جمعہ کو بند رہیں گے۔ عام تعطیل کے باعث بینک، اسکول، کالجز، بینکس، سرکاری دفاتر اور مارکیٹس بند رہیں گی۔

پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

اس سے قبل 12 ستمبر کو پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی۔ تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، بچوں، بزرگوں، صحافیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر نہیں ہو گا۔سندھ بھر میں 8 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائددفعہ 144 کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش، لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال، دیواروں پر چاکنگ کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز تقریریں کرنے یا انہیں نشر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

پشاور میں محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

جبکہ اسی روز پشاور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا۔ محرم الحرام کے دوران تقریباً 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔

ایس ایس پی پشاور کے مطابق پولیس نے صوبائی حکومت کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے نو اور دس محرم کو موبائل سروس بند کرنے کی سفارش ارسال کی ہے۔ جبکہ قبائلی علاقوں سے ملحقہ داخلی اور خارجی راستوں پر 60 سے زائد چیک پوسٹس قائم کی جائیں گی۔ایس ایس پی کے مطابق محرم الحرام کے دوران افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک بھر کے 340 علماء کرام کے پشاور میں داخلے پر پابندی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ شہر کے 13 علماء کی تقاریر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی محرم میں امن قائم رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی اپریشنز پشاور جاوید اقبال کے مطابق پشاور میں محرم الحرام کے دوران 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔محرم الحرام کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

اس سے قبل 07 ستمبر کو حکومت سندھ نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 8 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے یکم تا 10 محرم تک کرمنل پراسیجر کوڈ کے تحت دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

تاہم کرمنل پروسیجر کوڈ (سی پی سی) کی دفعہ 144 (6) کے تحت 8 سے 10 محرم تک صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔البتہ اس پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں، بزرگوں، صحافیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، ڈاکٹروں، فائر فائٹرز اور ریسکیو سروسز کے ملازمین پر نہیں ہوگا۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال، دیواروں پر چاکنگ کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز تقریریں کرنے یا انہیں نشر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

پشاور میں محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

پشاور میں محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top