تازہ ترین
حکومت نے علیمہ خان کے کیس میں کوئی نرمی نہیں برتی، حماد اظہر

حکومت نے علیمہ خان کے کیس میں کوئی نرمی نہیں برتی، حماد اظہر

لاہور: (16 دسمبر 2018) وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے علیمہ خان کے کیس میں کوئی نرمی نہیں برتی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس پالیسی کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔ ٹیکس ریٹرن میں گذشتہ سال کے مقابلے تیس فیصد اضافہ ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اگلے بجٹ میں ٹیکس پالیسیز کو بہتر اور آسان بنایا جائے گا۔

حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں سب سے مشکل ٹیکس کا نظام ہے۔ تمام ٹیکس قوانین کو اردو میں بھی بنایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قبل از وقت الیکشن کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اگر ایسا ہوا بھی تو تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔وفاقی وزیر ریونیو نے مزید کہا کہ رواں سال چودہ لاکھ تیرہ ہزار سے زائد ٹیکس فائلنگ کی گئی، جبکہ ایک کروڑ سے زائد ٹیکس اکٹھا کیا۔ بہت سے غیرضروری ٹیکسوں کا خاتمہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ کاعلیمہ خان کیخلاف کارروائی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کاحکم

چیف جسٹس نے علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد کا ازخود نوٹس لے لیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top