تازہ ترین
حکومت نے ضمنی الیکشن میں کسی سطح پر مداخلت نہیں کی، وزیراعظم

حکومت نے ضمنی الیکشن میں کسی سطح پر مداخلت نہیں کی، وزیراعظم

اسلام آباد: (15 اکتوبر 2018) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ضمنی الیکشن میں کسی سطح پر مداخلت نہیں کی۔ ضمنی الیکشن میں تمام جماعتوں کیلئے یکساں مواقع موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ضمنی الیکشن میں بعض نشستیں اندرونی اختلافات کے باعث ہارے ہیں۔ وزراء نے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔ حکومت نے ضمنی الیکشن سے قبل ترقیاتی کام نہیں کرائے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تمام جماعتوں کیلئے یکساں مواقع موجود تھے۔ حکومت نے ضمنی الیکشن میں کسی سطح پر مداخلت نہیں کی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپنی تمام تر توجہ عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز کرنی ہے۔ ہمیں اپنی خامیوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ اسد عمر کی بنی گالہ میں ملاقات

بیرون ملک پاکستانی قومی اثاثہ ہیں، وزیراعظم عمران خان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top