تازہ ترین
حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (23 فروری 2018) وفاقی حکومت نے بیشتر ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ڈریپ کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سائرہ افضل تارڑ اور ڈریپ کی کوششوں سے متعارف ہوئی جس میں صوابدیدی اختیارات اور کرپشن کا خاتمہ کیا گیا۔ میرٹ کی بنیاد پر پالیسی بنی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت تھی۔Related image

اس ڈرگ پالیسی کے ثمرات اب سامنے آرہے ہیں اسی کے تحت آج ادویات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کے لئے ایک شفاف نظام متعارف کروایا ہے اور یہ تاثر غلط ہے کہ ڈریپ صرف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔

بلکہ سچائی یہ ہے کہ ڈریپ نے بہت سارے زیادہ مقدار میں فروخت ہونے والے برانڈز کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی ادویات کا دھندا کرنے والے مافیا نے اپنے مذموم عزائم کے تحت ڈریپ کے افسران کے خلاف من گھڑت پراپیگنڈہ مہم شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت ملکی پیداوار کی شرح بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ہارون اختر

مہمان کینیڈین وزیراعظم کو بھارتی حکومت نے یکسرنظرانداز کردیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top