تازہ ترین
حکومت سے جلد جان چھڑا کر قبل ازوقت الیکشن کرائیں گے، آصف زرداری

حکومت سے جلد جان چھڑا کر قبل ازوقت الیکشن کرائیں گے، آصف زرداری

ٹنڈو الہ یار: (16 دسمبر 2018) سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سے جلد جان چھڑا کر قبل ازوقت الیکشن کرائیں گے۔ اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا جیل تو میرا دوسرا گھر ہے۔

ٹنڈو الہ یار میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن شروع ہوا تو ایف آئی اے نے جانچ پڑتال شروع کردی۔ جھگڑا 18ویں ترمیم کا تھا، یہ پارٹی کو آگے نہیں لانا چاہتے تھے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ہم 100 دن میں کیا کر سکتے ہیں۔ ہم نے 100 دن میں مشرف کو نکال دیا۔ ہم 60 فیصد ملک کو گیس دیتے ہیں۔ آپ نے بانی ایم کیو ایم کو بنایا آج وہ کسی اور کا بن چکا۔

آصف زرداری نے کہا کہ جس کو اچانک طاقت مل جاتی ہے اس کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔ چھوٹے سے چھوٹا کارکن مجھ سے سوال کرسکتا ہے۔ آج کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ آصفہ نیٹ پر کوئی خبر دیکھتی ہے تو مجھے بھیجتی ہے۔ بچوں کو بھی صحافت کا پتا ہے۔ بچوں کو بھی آج کل سیاست کا پتاہے، ان کو دنیا کی سیاست کا بھی پتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ عوام کاساتھ رہا تو جلد ان سے جان چھڑائیں گے، ان کو گھر بھیج کر ملک بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیسا صوبوں کے پاس ہونا چاہیے تاکہ انہیں پتا ہو یہاں پل اور سڑک بنانی ہے۔ پاور اسلام آباد کو نہیں صوبوں کے پاس ہوناچاہیے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیا ہے؟ دس پندرہ سڑکوں کا شہر ہے۔ اب آبادی بڑھی ہے۔ گوادر پورٹ صرف پاکستان کیلئے نہیں چین کیلئے بھی بنا ہے۔ ہماری 90 فیصد صنعت زراعت پر مبنی ہے۔ پاکستان کا مستقبل ایگریکلچر سیکٹر میں ہے، میں جب سے صدر بنا سندھ میں پانچ پل بنا چکے۔

یہ بھی پڑھیے

جیل تو ہمارا دوسرا گھر ہے، آصف علی زرداری

کٹھ پتلی حکومت عوام کے مسائل کو نہیں سمجھ سکتی، سابق صدر آصف علی زرداری

 

Comments are closed.

Scroll To Top