تازہ ترین
حکومت ججوں اور جرنیلوں سے ٹکرانے کا منصوبہ بنارہی ہے: شیخ رشید

حکومت ججوں اور جرنیلوں سے ٹکرانے کا منصوبہ بنارہی ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: (14 جولائی 2017) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج ایک شخص اقتدار کے نشے میں بیس کروڑ عوام کو اکڑ دکھا رہا ہے، جعلی دستاویزات بے نقاب ہونے کے بعد اب ججوں اور جرنیلوں سے ٹکرانے پر غور ہورہا ہے۔

راولپنڈی میں عید ملن پارٹی سے خطاب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران پانچوں پرچوں میں بھی فیل ہوگئے ہیں، انہوں نے جعلی دستاویزات پیش کرکے سپریم کورٹ کو بھی دھوکا دیا ہے، کھاتے کھلنے کے بعد نواز شریف نے سارے ملک کی ناک کٹوا دی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جمہوریت کو کرپشن بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، وزیراعظم استعفیٰ دینے کی بجائے بیس کروڑ عوام کو اکڑ دکھا رہے ہیں، ججوں اور جرنیلوں سے ٹکرانے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے سپریم کورٹ کی طرف دیکھا تو اسکی آنکھ نکال لینگے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کرپٹ شخص کہہ رہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازش ہو رہی ہے، کاش نواز شریف اتنا بڑا لیڈر ہوتا کہ اس کے خلاف سازش ہوتی، اگر چوروں کے خلاف فیصلہ آیا تو ہر بڑا چور ڈر جائے گا، پوری قوم کو کال دیتا ہوں کہ آؤ مل کر چوروں کا مقابلہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

خورشید شاہ سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی ملاقات

شیخ رشید کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top