تازہ ترین
حکومت اور اپوزیشن ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں، شہباز شریف

حکومت اور اپوزیشن ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد: (08 نومبر 2018) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ اگر یہ گاڑی نہ چلی تو بہت نقصان ہوگا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں ایوان میں مچھلی بازار لگا اور دونوں اطراف سے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی گئی۔ الیکشن کے بعد ہم نے جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے، گالم گلوچ اور بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا ہوگا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

شہباز شریف نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ ایوان میں گفتگو کا کوڈ آف کنڈکٹ بنایا جاسکے۔ میں اس تجویز کو سراہتا ہوں ایسی تجاویز پر عملدرآمد بھی ہونا چاہیے۔قبل ازیں اجلاس سے خطاب میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی میٹنگ میں سب کو اسمبلی کے ماحول کو اچھے رکھنے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی تجاویز پر عمل کریں گے۔ اسمبلی کا ماحول بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کی اچھی تجاویز کو سنیں گے۔پرویز خٹک نے مزید کہا ہم سب کو اچھی زبان استعمال کرنی چاہیے، میں اپنی سائیڈ کو کنٹرول کروں گا۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات، نیب کیسز پر مشاورت

میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کو مکمل فٹ قرار دے دیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top