تازہ ترین
حکومت اور اپوزیشن اگر نگراں وزیراعظم پر متفق نہ ہوئے تو؟

حکومت اور اپوزیشن اگر نگراں وزیراعظم پر متفق نہ ہوئے تو؟

اسلام آباد: ( 24 مئی 2018) حکومت اور اپوزیشن نگران وزیراعظم کے نام پرمتفق نہ ہوسکی تو معاملہ آٹھ رکنی پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائےگا۔ پارلیمانی کمیٹی کسی فیصلے پرنہیں پہنچ سکی توالیکشن کمیشن کومجوزہ نام بھیج دیےجائیں گے جس پرالیکشن کمیشن دو روز میں فیصلہ دینےکا پابند ہوگا۔

موجودہ اسمبلیوں کی آئینی مدت اکتیس مئی کوختم ہوجائے گی۔حکومت کےخاتمے کےتین روزکےاندر حکومت اوراپوزیشن نگران وزیراعظم کانام پیش کریں گے۔ناکامی کی صورت میں اگلے تین روزمیں سپیکر پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کےنام پیش کریں گے۔آٹھ رکنی کمیٹی میں حکومت اوراپوزیشن کے چارچار ارکان ہوں گے۔پارلیمانی کمیٹی کےپاس بھی صرف تین دن ہوں گے۔

پارلیمانی کمیٹی بھی اگر کوئی نام نہیں دے سکی توفیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔الیکشن کمیشن دوروزمیں نگران وزیراعظم کےلئےنام پیش کرےگااوراسے مجوزہ ناموں میں سےہی نگران وزیراعظم کی تقرری کرناہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائیگا، خورشید شاہ

نگراں وزیراعظم کا انتخاب: وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ختم

 

Comments are closed.

Scroll To Top