تازہ ترین
حکومت الیکشن کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دے گی، حسن عسکری

حکومت الیکشن کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دے گی، حسن عسکری

لاہور: (19 جون 2018) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگران  حکومت مینڈیٹ کے مطابق الیکشن کی قومی ذمہ داری کو بطریق احسن سرانجام دے گی۔ پنجاب میں انتظامیہ اور پولیس غیر جانبدار اور غیر سیاسی کردار ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ آفس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری، چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں انتخابات 2018ء کے حوالے سے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ ووٹرز کو آزادانہ حق رائے دہی کیلئے پنجاب میں انتظامیہ اور پولیس غیر جانبدار اور غیر سیاسی کردار ادا کرے گی۔ پُرامن ماحول فراہم کرتے ہوئے شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنا یا جائے گا۔ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کیلئے مساوی مواقع میسر ہوں گے۔

ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کسی قسم کا دباؤ یا مداخلت کو خاطر میں نہ لائے اور ہر فرد  اپنا کردار نبھاتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں حکومتی امور کی انجام دہی یقینی بنائے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ الیکشن کے انعقاد کو شفاف بنانا ہی نگراں حکومت کی اولین ترجع ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہماری توجہ صرف الیکشن کرانے پر ہے، حسن عسکری

نگراں حکومت الزام تراشی کا کھیل نہیں کھیلے گی، وزراء

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top