تازہ ترین
حکمرانوں نے پنجاب اسمبلی کو نہیں جمہوری نظام کو تالا لگایا، حمزہ شہباز

حکمرانوں نے پنجاب اسمبلی کو نہیں جمہوری نظام کو تالا لگایا، حمزہ شہباز

لاہور: (10 اکتوبر 2018) شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے عوامی اسمبلی لگا لی ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پنجاب اسمبلی کو نہیں جمہوری نظام کو تالا لگایا ہے۔ احتساب کا نعرہ لگانے والوں کو اپنے دامن میں کہیں بد عنوانی نظر نہیں آتی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری پر پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نااہلی کو چھپانے کیلئے آئی ایم ایف اور شہباز شریف کی گرفتاری کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ لیگی قیدو بند سے ڈرنے والے نہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

حمزہ شہباز نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی کو نہیں جمہوری نظام کو تالا لگا دیا گیا ہے۔ شہباز شریف کو گرفتار کرنے والے علیمہ خان کی آف شور کمپنی کا بھی حساب دیں۔اس موقع پر سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج کا وزیر اعظم اپوزیشن کے ساتھ لڑائی کرنا چاہتا ہے۔ اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو  سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ عوام پاکستان کے بال ٹھاکرے کو مسترد کردیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف کی گرفتاری: لیگی ارکان کا پنجاب اسمبلی کے باہر شدید احتجاج

اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

 

Comments are closed.

Scroll To Top