تازہ ترین
حمزہ شہباز نے بھی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کردیا

حمزہ شہباز نے بھی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کردیا

لاہور: (14 دسمبر 2018)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دیگر اسمبلیوں کی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی پروڈکشن آرڈر کا رول ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سو دن بعد حکومت کی سمجھ میں یہ آ جانا کہ پارلیمینٹ کی کارروائی اس طرح نہیں چل سکتی، شہباز شریف نے پہلے دن کہا تھا کہ پاکستان کے جو معاشی حالات ہیں اور جس طرح کے دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ خواجہ سلمان رفیق بہت محنتی انسان ہیں جن کے پروڈکشن آرڈر فی الفور جاری کئے جانے چاہئیں، مجھے بتایا گیا ہے کہ تین صوبائی اسمبلیوں میں یہ رولز ہیں مگر پنجاب اسمبلی میں نہیں، اگر نہیں ہیں تو ہمیں آگے چلنا ہے اور ان رولز کو بنانا ہے، وقت بدلتا رہتا ہے، آج جو حکومت میں ہیں وہ اپوزیشن میں ہوں گے، ہمیں طویل مدتی منصوبہ بندی کرنی ہے اس لئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو چاہئے کہ وہ اس کی گنجائش پیدا کریں اور فی الفور پروڈکشن آرڈر جاری ہونے چاہئیں۔اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غریب لوگوں کے گھروں ، کاروبار کو تجاوزات کے نام پر گرا دیا گیا ہے، مجھےنیازی صاحب پرترس آتاہے،ان سے گزارش ہے کہ عوام کی خدمت کریں۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جارہاہے،نیازی صاحب انتقامی کارروائی کرتے ہوئے اپنے دائیں بائیں بھی دیکھ لیں،نون لیگ سے احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہیں بیرون ملک جانےسےروک کربنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی،لوگ مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں،حکومت رام کہانی چھوڑ کر عوام کی خدمت پر توجہ دے۔

یہ بھی پڑھیے

اپوزیشن کا سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

سابق وزیراعظم کے خلاف ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top