تازہ ترین
حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1287ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1287ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

کراچی: (12 ستمبر 2017) سندھ دھرتی کےعظیم بزرگ، صوفی شاعر اور تاریخ دان حضرت عبداللہ شای غازی کے 1287ویں عرس  کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات و اوقاف ناصرحسین شاہ نے عرس کی تقریبات کا آغاز فاتحہ خوانی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔ عرس کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیےگئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

عرس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصرحسین نے کہا کہ اس مرتبہ بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

تین روز تک جاری رہنے والے عرس میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند مزار پر حاضری دینے پہنچیں گے۔ مزار پر لنگر اور محفل نعت بھی منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

قصور: بابا بلھے شاہ کے 26ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

سچل سرمست کا 196واں عرس شروع

 

Comments are closed.

Scroll To Top