تازہ ترین
حضرت داتا گنج بخشؒ کے 974ویں عرس کی تقریبات کا تیسرا روز

حضرت داتا گنج بخشؒ کے 974ویں عرس کی تقریبات کا تیسرا روز

لاہور: (10 نومبر 2017) حضرت داتاگنج بخشؒ کے 974ویں عرس کی سالانہ تقریبات جاری ہیں۔ تیسرے روز بھی عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے دربار پرحاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

ابوالحسن علی بن عثمان المعروف حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کی سالانہ تقریبات جاری ہیں۔ تیسرے روز بھی نعت خوانوں نے سرکار دو عالم ﷺ کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد نے داتا دربار پر حاضری دی اور مزار پر چادریں چڑھائیں۔ دن بھر محفل  سماع کا سلسلہ جاری رہا، جس میں عقیدت مند جھومتے رہے۔

داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر شرکاء کیلئے لنگر کے ساتھ جگہ جگہ دودھ اور چائے کی سبیلوں کے بھی انتظامات  بھی کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

حضرت بہاؤالدین زکریا کے 778ویں سالانہ عرس کا آغاز

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1287ویں عرس کا آخری روز

 

Comments are closed.

Scroll To Top