تازہ ترین
حضرت بہاالدین زکریا ؒ کے779 ویں عرس کی  3 روزہ تقریبات کا آخری روز

حضرت بہاالدین زکریا ؒ کے779 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آخری روز

ملتان:(17 اکتوبر 2018) حضرت بہاالدین زکریا ؒ کے سات سو اناسی ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری دن ہے۔ عرس کی اختتامی دعا میں شرکت کے لیے آنے والے ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے ہیں۔حضرت بہاالدین زکریاؒ کی تین روزہ تقریبات کا آغاز پندرہ اکتوبر کو پانچ صفر کو ہوا۔ تقریبات کے آغاز سے قبل وزیر خارجہ و درگاہ عالیہ کے سجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل دیا اور چادر پوشی کی۔ برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت بہاالدین زکریا ؒ کا سات سو اناسی واں سالانہ عرس دو روز قبل شروع ہوا۔ جس میں شرکت کے لیے زائرین ملک کے مختلف علاقوں سے جوق در جوق ملتان پہنچے۔ حضرت بہاالدین زکریا ؒ کے عرس میں سندھ بھر سے آنے والے عقیدت مند عرس کے موقع پر برہنہ پاؤں شرکت کرتے ہیں۔حضرت بہاالدین زکریاؒ کی ولادت پانچ سو ساتھ ہجری میں کہروڑ لعل عیسن میں ہوئی اور ان کا وصال اکیانوے برس کی عمر میں چھ سو اکسٹھ ہجری میں ہوا۔ انہوں نے تمام عمر فروغ تعلیم اور دین اشاعت میں وقف کی۔

حدیث کی تعلیم بخارا، ثمر قند اور مدینہ منورہ سے حاصل کی۔ پہلی اقامتی درسگاہ انہوں نے قائم کی جس سے ستر ہزار سے زائد طلباء فیض یاب ہوئے۔ ان کی تعلیمات کا مقصد دہشت گردی، فرقہ واریت، تعصب، فساد کو ختم کرنا اور جہالت کے اندھیروں کو مٹانا تھا۔حضرت بہاؤالدین زکریا ؒکے عرس کی تقریبات میں ہر وہ شخص شرکت کرتا ہے جو صبر و تحمل اور برداشت کی تعلیمات پر یقین رکھتا ہے جس میں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب سے بھی تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں شامل ہوتے ہیں۔

دوسری جانب حضرت بہاالدین زکریا ؒکے عرس مبارک کے آخری روز درگاہ میں رش کے باعث بھگدڑ مچنے سے دو زائرین زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زائرین اب بھی درگاہ کے اندر اور باہر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہو گا

صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے 261 ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top