تازہ ترین
حضرت بہاؤالدین زکریاؒ کے 779 ویں عرس کی 3 تقریبات کا آغاز

حضرت بہاؤالدین زکریاؒ کے 779 ویں عرس کی 3 تقریبات کا آغاز

ملتان:(15 اکتوبر 2018 ) ملتان میں حضرت بہاؤالدین زکریاؒ کے سات سو اناسی ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔ تقریبات کے آغاز سے قبل وزیر خارجہ و درگاہ عالیہ کے سجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل دیا اور چادر پوشی کی۔ برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت بہاؤالدین زکریا ؒ کا سات سو اناسی واں سالانہ عرس آج سے شروع ہو گیا ہےجس میں شرکت کے لیے زائرین ملک کے مختلف علاقوں سے جوق در جوق ملتان پہنچ رہے ہیں۔حضرت بہاالدین زکریا ؒ کے عرس میں سندھ بھر سے آنے والے عقیدت مند عرس کے موقع پر برہنہ پاؤں شرکت کرتے ہیں۔حضرت بہاؤالدین زکریاؒ کی ولادت پانچ سو ساتھ ہجری میں کہروڑ لعل عیسن میں ہوئی اور ان کا وصال اکیانوے برس کی عمر میں چھ سو اکسٹھ ہجری میں ہوا ۔ انہوں نے تمام عمر فروغ تعلیم اور دین اشاعت میں وقف کی۔

حدیث کی تعلیم بخارا ، ثمر قند اور مدینہ منورہ سے حاصل کی ۔ پہلی اقامتی درسگاہ انہوں نے قائم کی جس سے ستر ہزار سے زائد طلباء فیض یاب ہوئے ۔ ان کی تعلیمات کا مقصد دہشت گردی، فرقہ واریت، تعصب، فساد کو ختم کرنا اور جہالت کے اندھیروں کو مٹانا تھا۔حضرت بہاؤالدین زکریا ؒکے عرس کی تقریبات میں ہر وہ شخص شرکت کرتا ہے جو صبر و تحمل اور برداشت کی تعلیمات پر یقین رکھتا ہے جس میں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب سے بھی تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں شامل ہوتے ہیں۔

حضرت بہاؤالدین زکریا ؒ کےعرس کی تقریبات سترہ اکتوبر تک جاری رہیں گی جبکہ آخری روز ضلع ملتان میں مقامی سطح پر عام تعطیل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہو گا

صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے 261 ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top