تازہ ترین
حریفوں نے یمن میں فائربندی پر اتفاق کرلیا ہے، اقوام متحدہ

حریفوں نے یمن میں فائربندی پر اتفاق کرلیا ہے، اقوام متحدہ

سویڈن:(13 دسمبر 2018) اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیوگوتیرس کا کہنا ہےکہ حریفوں نے یمن میں فائربندی پر اتفاق کرلیا ہے۔ انٹونیوگو تیرس نے سویڈن میں مذاکرات کے دوران اتحادیوں کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوتیرس نے سوئیڈن میں یمن مذاکرات سےمتعلق کہا ہے کہ حریف اب باہمی تفہیم تک پہنچ گئے ہیں۔ اتحادی یمن میں جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اتحادیوں کی ڈیل سےیمن میں قحط کےبحران پرکافی اچھا اثرہوگا، قحط سالی میں کمی آئے گئی۔ انٹونیو گوتیرس نےکہا ہے کہ سوئیڈن میں یمن امن مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جنوری کے آخرمیں ختم ہوگا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کےمطابق اگر یمن میں جنگ بندی نہیں کی گئی تو 14 ملین یمنی عوام قحط کے سنگین بحران کا سامنا کرے گی۔ یاد رہے کہ سال 2015 میں یمن جنگ میں 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

فرانس کی مارکیٹ میں فائرنگ کا معاملہ، فائرنگ کرنے والے شخص کا پوسٹر جاری

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری

Comments are closed.

Scroll To Top