تازہ ترین
حج کے دوران کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ایڈاویئزری جاری

حج کے دوران کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ایڈاویئزری جاری

اسلام آباد: (14 جولائی 2017) قومی ادارہ برائے صحت نے حج کے دوران کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ایڈاویئزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوزائری خصوصی طور پر حجاج کرام کیلئے جاری کی گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس پہلی مرتبہ 2012ء میں سامنے آیا۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی وزارتیں برائے مذہبی امور حج سیزن میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اقدامات کریں۔ ذیابطیس یا پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا افراد سفر سے قبل معالج سے مشورہ کر لیں۔ حجاج کرام، دوران حج صابن اور پانی سے بار بار ہاتھ دھوئیں۔ بیمار افراد سے رابطے میں محتاط رہیں، مویشیوں (خصوصی اونٹ) سے قربت نہ اپنائیں اور چھینکتے یا کھانستے وقت منہ اور ناک ڈھانپ کر رکھیں۔

حج سے واپسی پر 15 دن کے اندر بخار یا کھانسی کا شکارہوں تو فوری معالج سے رجوع کریں۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد: پلاسٹک بیگز پر پابندی کے قانون کا اطلاق

موسمیاتی تبدیلیوں سے ایشیائی ممالک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

Comments are closed.

Scroll To Top