تازہ ترین
طاہر اشرفی سے سیکیورٹی واپس لینے کیخلاف درخواست پر 27 نومبر تک جواب طلب

طاہر اشرفی سے سیکیورٹی واپس لینے کیخلاف درخواست پر 27 نومبر تک جواب طلب

لاہور: (17 نومبر 2017) ہائیکورٹ نے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی سے سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین سے 27 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہراشرفی سے سیکیورٹی واپس لینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں طاہر اشرفی سے پنجاب پولیس کی سیکیورٹی واپس لینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے خلاف احتجاج کرنے پر سیکیورٹی واپس لی گئی۔ طاہر اشرفی نے ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر عدالت عالیہ کو آگاہ کیا کہ داعش سمیت دیگر شدت پسندوں کی جانب سے حملے کے پیش نظر سیکیورٹی دی گئی ہے۔ متعلقہ حکام کو سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست بھی دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے درخواست کی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے واپس لی گئی سیکیورٹی کو بحال کیا جائے۔

عدالت نے حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین سے 27 نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

علمائے پاکستان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، طاہر اشرفی

اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس: مولانا شیرانی اور طاہر اشرفی آپس میں دست و گریباں

 

Comments are closed.

Scroll To Top