تازہ ترین
حافظ آباد: بااثر شخص کی فائرنگ سے خواجہ سراء جاں بحق

حافظ آباد: بااثر شخص کی فائرنگ سے خواجہ سراء جاں بحق

حافظ آباد:(20 جولائی 2018) حافظ آباد میں بااثر شخص کی فائرنگ سے خواجہ سراء جاں بحق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے چینیانوالی میں شادی کی تقریب میں ڈانس کے دوران بااثر شخص نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ثانیہ نامی خواجہ سراء موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کےمطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ تاہم ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب خواجہ سراؤں نے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صوابی میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق

پشاور: فائرنگ سے خواجہ سرا سمیت 2 افراد جاں بحق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top