تازہ ترین
جی ایس پلس میں درجے کی بہتری سے پاکستانی معیشت بہترہوئی: وزیراعظم

جی ایس پلس میں درجے کی بہتری سے پاکستانی معیشت بہترہوئی: وزیراعظم

اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) وزیراعظم نے کہا ہے کہ جی ایس پلس میں درجے کی بہتری سے پاکستانی معیشت بہترہوئی، نینشل ایکشن پلان سے دہشتگردی میں کمی آئی ہے۔

پاکستان میں متعین یورپی یونین کے سفیر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یورپ میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار قابل تحسین ہے، نیشل ایکشن پلان نے دہشتگردی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستان کا بڑا شراکت دار ہے۔ اس موقع پر یورپین سفیر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، یورپی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کے لئے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

پاک امریکا تعلقات کو افغانستان سے نہ جوڑاجائے: وزیراعظم

دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فضائیہ اہم کردار ادا کررہی ہے، وزیراعظم

Comments are closed.

Scroll To Top