تازہ ترین
جیکب آباد: دو گروپوں میں تصادم، 20 افراد زخمی

جیکب آباد: دو گروپوں میں تصادم، 20 افراد زخمی

جیکب آباد:(05 دسمبر 2018) جیکب آباد میں دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گوٹھ رانجھو میں کورار برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے دوران ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تصادم میں بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم راستہ نہ دینے کی معمولی بات پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

حافظ آباد: دو گروپوں میں تصادم، 14 افراد زخمی

شیخوپورہ: دو گروپوں میں مسلح تصادم، 3 افراد زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top