تازہ ترین
جہلم: 5 ہزار میں فروخت بچہ بازیاب

جہلم: 5 ہزار میں فروخت بچہ بازیاب

جہلم: (11 جنوری2018) جہلم میں لالچی باپ کے ہاتھوں پانچ ہزار روپے میں فروخت کئے گئے نولود بچے کو پولیس نے چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیاہے۔
جہلم کے علاقہ محلہ سلطان پورہ کی رہائشی ثناء زبیر نے ڈی پی او کو درخواست دی کہ چند روز قبل پیدا ہونے والے اس کے بیٹے کو اس کے شوہر زبیر
اختر نے فروخت کردیا ہے۔ثناءکے مطابق اس کے بچے کو پانچ ہزا روپے میں ساجد محمود نامی شخص کے ہاتھوں فروخت کیا گیا۔

ڈی پی او کے حکم پر تھانہ سول لائن پولیس نے زبیر اختر اور اس کے والد کو حراست میں لیا۔ بچہ بازیاب کروا کر والدہ کے حوالے کر دیا،جبکہ بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بچہ فروخت نہیں کیا ساجد محمود کی شادی کو گیارہ سال ہو گئے ہیں ان کی اولاد نہیں میں نے بیوی کی رضامندی سے بچہ ساجد کو دیا تھا۔

چیئرمین بیت المال نے تھانے میں بچہ ماں کے حوالہ کردیا۔

:یہ بھی پڑھئیے

لاہور: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

کراچی: جرائم پیشہ عناصر کیخلاف رینجرزاور پولیس کی کارروائیاں، متعدد گرفتار

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top