تازہ ترین
جہلم: سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ایک بچہ جاں بحق

جہلم: سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ایک بچہ جاں بحق

جہلم:(14جنوری 2019) سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ایک بچہ جاں بحق اور دوسرے کی حالت تشویشناک ہوگئی۔بچوں کا والد مختلف وارڈوں میں اپنے نومولودوں کے علاج کیلئے مختلف وارڈوں میں دوڑتا رہا مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

دینہ کا رہائشی یاسر اپنے دو نامولود جڑواں بچوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال جہلم کے بچہ وارڈ میں لایا۔ بچہ وارڈ کے عملے نے علاج کرنے کے بجائے بچوں کو ایمرجنسی میں بھیج دیا۔

تاہم ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر نے دوبارہ بچہ وارڈ میں یہ کہہ کر بھیج دیا کہ بچوں کا علاج چائلڈ اسپیشلسٹ کی نگرانی میں بچہ وارڈ میں ہوتا ہے۔

اسی کشمکش میں ایک بچہ دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔بچہ وارڈ میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top