تازہ ترین
جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر کی مندرہ میں ہنگامی لینڈنگ

جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر کی مندرہ میں ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد: (12 جنوری 2018) تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر خرابی نے مندرہ میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے سیال شریف کی جانب گامزن تھا کہ اسے فنی خرابی کے باعث مندرہ میں فوری ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، ہیلی کاپٹر میں جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور عامرکیانی سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اسلام آباد سے سیال شریف جارہے تھے ، جہاں انہوں نے پیر آف سیال حمید الدین سیالوی سے ملاقات کرنا تھی۔

ہنگامی لینڈنگ کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد محفوظ رہے، جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مندرہ کے لوگوں کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوا ہوں، کچھ دیر بعد گاڑیوں پر سیال شریف روانہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے

جہانگیر ترین نے این اے 154 کیلئے اپنے بیٹے کو امیدوار نامزد کردیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top