تازہ ترین
جہانگیر ترین کی نااہلی کے خلاف نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

جہانگیر ترین کی نااہلی کے خلاف نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (24 ستمبر 2018) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے خلاف نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ سپریم کورٹ کا 3رکنی بنچ کیس کی سماعت جمعرات 27 ستمبر کو کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین کی نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ جمعرات کو کیس کی سماعت کرے گا۔سماعت کے دوران میں جہانگیرترین کی 62 ایف ون کے تحت نااہلی پر وکلاء کے دلائل بھی سنے جائیں گے۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے آف شور کمپنیوں کے کیس میں غلط بیانی پر جہانگیر ترین کو سزا سناتے ہوئے تاحیات الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

مشن پورا ہوچکا اب کاروبار پر توجہ دونگا، جہانگیر ترین

پنجاب کو قاف لیگ کی پارٹنر شپ سے چلائیں گے، جہانگیر ترین

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top