تازہ ترین
جہانگیر ترین کی اخترمینگل کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

جہانگیر ترین کی اخترمینگل کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد:(20 جنوری 2019)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ بی این پی نےمذاکرات کیلئے4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے ناراض اتحادی جماعت بی این پی کے رہنما اختر مینگل سے رابطہ کیا جس میں اختر مینگل نے پی ٹی آئی رہنما سے گلے شکوے کئے۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی وزرات نہیں بلکہ اتحاد کے وقت کئے گئے چھ نکات پر عمل درآمد چاہئے،جس پر جہانگیر ترین نے بی این پی کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی،جہانگیر ترین اور نعیم الحق مسلسل اختر مینگل کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ بی این پی نے حکومت سے حتمی مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں سینیٹرجہانزیب جمالدینی، آغا حسن بلوچ، ثناء بلوچ، حاجی لشکری شامل ہیں۔

حکومت سے مذاکرات پربی این پی چھ نکات پر اپنے تحفظات سامنے رکھے گی۔

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top