تازہ ترین
جھنگ سے 16 سالہ لڑکے کی لاش برآمد

جھنگ سے 16 سالہ لڑکے کی لاش برآمد

جھنگ (13 مارچ 2018) جھنگ میں 16 سالہ لڑکے کی لاش ملی ہے۔ مقتول کو تین روز قبل مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔

تھانہ مسن کے علاقے میں 3 روز قبل اغوا ہونے والے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی۔ 3 روز قبل محسن نامی 16 سالہ بچے کو گھر کے باہر سے اغوا کرلیا گیا تھا۔

اہل خانہ نے پولیس کو بچے کی بازیابی کے لیے درخواست دی مگر پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کی گئی۔ 3 روز گزر جانے کے بعد بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

جھنگ:غیر ت کےنام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

جھنگ : ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ میں مریضوں کو جعلی انجکشنز لگائے جانے کی تصدیق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top