تازہ ترین
جھنگ اور مٹیاری میں آئل ٹینکر الٹنے کے 3 حادثات

جھنگ اور مٹیاری میں آئل ٹینکر الٹنے کے 3 حادثات

جھنگ، مٹیاری: (16 جولائی 2017)  جھنگ میں آئل ٹینکر الٹنے کے 2 مختلف حادثات میں 2 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ہزاروں لیٹر آئل ضائع ہوگیا۔ دوسری جانب مٹیاری میں بھی پیٹرول سے بھرا ٹینکرالٹ گیا۔

آئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ جھنگ میں چنیوٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں شیخوپورہ جانے والا 50 ہزار لیٹر تیل سے بھرا ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کے بعد روڈ کو کلیئر کردیا۔

جبکہ آئل ٹینکر الٹنے کا دوسرا واقعہ فیصل آباد روڈ موچی والا کے قریب  پیش آیا، جہاں 23 ہزار لیٹر تیل سے بھرا ٹینکر الٹا۔

دوسری جانب مٹیاری میں نیشنل ہائی وے پر کراچی سے وہاڑی جانے والا آئل ٹینکر بھی حادثے کا شکار ہوگیا۔ ٹینکر میں بھرا 50 ہرار لیٹر پیٹرول بہہ گیا۔ واقعے کی اطلاع  ملتے ہی پولیس اور ریسکیو  کی ٹیموں نے موقع ہر پہنچ کر امدار ی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بھر میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے 10 افراد کی جان لے لی

کالام میں چیئر لفٹ ٹوٹنے سے 5 افراد دریا میں جا گرے

 

Comments are closed.

Scroll To Top