تازہ ترین
جڑانوالہ میں زمین کے تنازعہ پر تصادم میں ہلاکتوں پر ورثا کا احتجاج

جڑانوالہ میں زمین کے تنازعہ پر تصادم میں ہلاکتوں پر ورثا کا احتجاج

فیصل آباد: (24 اپریل 2018) فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں زمین کے تنازعے پر ہونے والے تصادم کے دوران 3 افراد کی ہلاکت اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر ورثا پولیس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

 

 

ورثا کا ٹی ایچ کیو اسپتال جڑانوالہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر مظاہرین کی پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ننکانہ جڑانوالہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا پولیس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے تھانہ روڈالہ کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ بائیس زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

زمین کے تنازعے پر 2 گروپوں میں تصادم، 2 خواتین جاں بحق، 23 افراد زخمی

 

Comments are closed.

Scroll To Top