تازہ ترین
سیاست کرو، پاکستان کے خلاف نہ کرو، مولا بخش چانڈیو

سیاست کرو، پاکستان کے خلاف نہ کرو، مولا بخش چانڈیو

حیدر آباد: (22 جولائی 2018) پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ جو سر زمین سے محبت کرتا ہے وہ سندھی ہے چاہے وہ کوئی بھی زبان بولے، میرا مشورہ ہے سیاست کرو، پاکستان کے خلاف نہ کرو۔

حیدرآباد میں اسلام چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا آپ سندھی ہیں، سندھ آپ کا وطن ہے، نہ بھٹو نے آپ کو غیر سمجھا نہ بی بی نے غیر سمجھا، جو سر زمین سے محبت کرتا ہے وہ سندھی ہے چاہے وہ کوئی بھی زبان بولے۔ آپ ہیں، آپ کل بھی تھے اور آئندہ بھی یہیں بسیں گے۔

انہوں نے کہا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ جو بھٹو کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے، میرا مشورہ ہے سیاست کرو، پاکستان کے خلاف نہ کرو، آپ ملانے کی بات کرو توڑنے کی بات نہ کرو۔

مولا بخش نے کہا یہ سیاست کیسی ہے جس میں لوگ خون کے پیاسے ہو گئے ہیں۔ سیاست زندگی کے لئے ہوتی ہے موت کے لئے نہیں، ہم ایسی سیاست نہیں کرتے جس میں نوجوان موت کے منہ میں چلے جائیں۔محبت کے راستے پر چلنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیے

مریم بی بی پر مقدمے کسی سیاسی مخالف نے نہیں بنائے،مولابخش چانڈیو

 

حیدر آباد: پنجاب میں رہنےکے لئےعمران نےنون لیگ سےخفیہ مک مکاکرلیا، مولابخش چانڈیو

Comments are closed.

Scroll To Top