تازہ ترین
جنگلات کے شعبے میں تعاون: پاکستان اور چین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرینگے

جنگلات کے شعبے میں تعاون: پاکستان اور چین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرینگے

اسلام آباد: (16 دسمبر 2018) پاکستان نے چین کا جنگلات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا مشترکہ فیصلہ کرلیا ہے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کل کیے جائیں گے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور نیشنل فوریسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا فیصلہ ہوا ہے۔ مفاہمت کی یادداشت کے نکات کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کیے گئے تھے جس کی کابینہ نے منظوری دے دی تھی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

جنگلات کے شعبے کے سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کرداد کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔جنگلات کو محفوظ بنانے، جنگلی حیات کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے جنگلات پر منفی اثرات، آبی وسائل کا بہتر استعمال، خراب زمین کی بحالی، جنگلات اور ماحولیات سے متعلقہ ریسرچ اور دیگر نکات پر باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔یادداشت پر دستخط وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سی پیک پر پاکستان اور چین کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہے، دفتر خارجہ

علاقائی ترقی و خوشحالی پاکستان اور چین کا مشترکہ ایجنڈا ہے، چیئرمین سینیٹ

 

Comments are closed.

Scroll To Top